35

نواز شریف کی اجازت کے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا

اسلام آباد (بیوروچیف) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملکی حالات تقاضا کرتے ہیں کہ ملک میں سول ملٹری تعلقات بہتر ہوں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آئینی اصلاحات کا ایجنڈا اچانک نہیں اٹھا، 2006 میں میثاق جمہوریت پر دستخط ہوئے تھے، میثاق جمہوریت میں عدالتی اصلاحات کے نکات شامل تھے۔میثاق جمہوریت کی حمایت بانی پی ٹی آئی، مولانا فضل الرحمان نے بھی کی تھی۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ انہیں اس پر غور کیلئے وقت چاہیے، آئینی ترمیم پر بحث روک کر مولانا فضل الرحمان کا موقف مان لیا۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ انہیں علم نہیں کہ آئینی ترمیم سے متعلق عرفان صدیقی نے حتمی تاریخ کس بنیاد پر دی تھی۔انٹرویو میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے کا عدالتی فیصلہ غلط ہے تو اسے ٹھیک ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی منظوری، اجازت کے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا، شہباز شریف پارٹی صدر نواز شریف کی ہدایت پر چل رہے ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی 9 مئی نہ کراتے تو ان سے بات ہوسکتی تھی۔نائب وزیراعظم نے بتایا کہ دو ڈھائی ہفتے میں اہم عالمی شخصیات کے دورے اور ایونٹ ہونے ہیں، 1997 کے بعد یہ پہلا سمٹ ہے جو پاکستان میں ہو رہا ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کل ملائیشیا کے وزیراعظم کی سربراہی میں وفد پاکستان آرہاہے، ان اہم مصروفیات کی وجہ سے میں یو این جنرل اسمبلی اجلاس میں نہیں گیا۔ایک سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف قریبی دوست سے اظہار تعزیت کیلئے امریکا جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں