فیصل آباد (پ ر) انجمن تاجران اولڈ سکریپ راجبا روڈ کے جنرل سیکرٹری چوہدری بابر احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف کی بڑھتی ہو ئی مقبو لیت مخا لفین سے ہضم نہیں ہورہی،نواز شریف کی وطن واپسی پر شا ندار استقبال نے سیا سی مخا لفیں کی مقبو لیت کے دعووں کی ہوا نکال دی ہے، پاکستان مسلم لیگ(ن) انتخابی میدان میں اتر نے کیلئے تیارہے سیا سی مخا لفین کو ٹف ٹا ئم د یں گے۔ انہو ں نے کہاکہ میاں نواز شر یف بہت جلد انتخابی جلسو ں کا ا غاز کر نے جا رہے ہیں ان شا ء اللہ ملک بھر میں مسلم لیگ(ن) کامیاب پاور شو کر کے سیا سی مخالفین کی مقبولت کے غبارے کی ہوا نکال د یگی ۔ عام انتخابات میں عوام صر ف اور صر ف (ن) لیگ کو ووٹ کی طا قت سے ایوان اقتدار تک پہنچا ئیں گے۔
59