35

نواز شریف کی وطن واپسی ملکی ترقی کی ضامن ہے ، رانا ثناء اللہ خاں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)سابق وفاقی وزیرداخلہ وصدرپاکستان مسلم لیگ( ن) پنجاب راناثنا اللہ خاں نے کہاہے کہ میاں نوازشریف 21اکتوبرکووطن واپس آکرپاکستان کودوبارہ ترقی ،خوشحالی کے راستے پرگامزن کریں گے ۔ پوری قوم اپنے محبو ب قائد میاں نوازشریف کا عظیم الشان استقبال کرئے گی۔ نوازشریف امید کویقین میں بدلنے آرہے ہیں، ترقی ،خوشحالی اورمعاشی استحکام کادعوی ہم ہوامیں نہیں کررہے ہماراماضی گواہ ہے ہم نے پہلے بھی پاکستان کوگھمبیرمسائل سے نکالاہے اوراب بھی نکالیں گے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن کارپوریشن فیصل آبادوامیدوارایم پی اے پی پی 112/118میاں ضیا الرحمان کی میزبانی میں ان کی رہائشگاہ پرنوازشریف کے استقبال کے سلسلہ میں ڈویژنل تنظیمی وسوشل میڈیاکنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کاکہنا تھا 2013 میں جب نوازشریف نے اقتدارسنبھالاتوملک اندھیروں میں ڈوباہواتھادہشت گردی عروج پرتھی ہرطرف مایوسی چھائی ہوئی تھی تب نوازشریف نے قوم سے وعدہ کیاتھاکہ وہ ان مسائل سے ہرصورت قوم کو نجا ت دلائیں گے اورتاریخ گواہ ہے نوازشریف نے اپنا وعدہ وفاکرکے دکھایاپاکستان کوترقی کی شاہراہ پرگامزن کردیا۔ انہوں نے کہاکہ ملک جی 20کی فہرست میں شامل ہونیوالاتھامگرافسوس عمرانی فتنے نے دھرنے ،جلائوگھیرائواورسول نافرمانی شروع کرکے پاکستان کی معاشی ترقی پرحملہ کردیاجس کاخمیازہ آج تک قوم بھگت رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے اپنے ہردورمیں پاکستان کوحقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پرگامزن کرکے دکھایااوراب بھی وہ امید کویقین میں بدل کردکھائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ انڈیاکے مقابلے میں ایٹمی دھماکے کرکے امریکہ سمیت دیگرطاقتوں کے پریشرکوقبول نہ کرتے قوم کو محفوظ مستقبل دیا۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم اکیس اکتوبرکونوازشریف کاعظیم الشان استقبال کرنے لاہورجائے گی ۔نومئی کوپاکستان بالخصوص دفاعی ادارے پرحملہ کرنیوالوں کے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں اب یہ جیلوں میں بیٹھ کرروکیوں رہے ہیں ۔اپنے دوراقتدارمیں عمرانی ٹولے نے انتقام کوپروان چڑھایااب یہ قانون کے شکنجے میں آئے ہیں توچیخ چیخ کررورہے ہیں۔سابق وفاقی وزیرپانی وبجلی اورکوارڈنیٹرفیصل آبادکمیٹی برائے استقبالیہ خرم دستگیر،سینئررہنماجعفراقبال ،سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض احمدخاں ،ڈویژنل صدرحاجی اکرم انصاری ،مرکزی نائب صدریوتھ ونگ رانااحمدشہریارخاں،سابق ایم این اے علی گوہربلوچ، ضلعی صدرقاسم فاروق، سٹی صدرشیخ اعجازاحمد، سابق ممبران پنجاب اسمبلی راناعلی عباس، فقیرحسین ڈوگر، شفیق احمدگجر، راناشعیب ادریس، نجمہ افضل ،سوشل میڈیا ہیڈ عاطف رئوف ، سابق میئرعبدالرزق ملک ، ڈپٹی میئرز عبدالغفورچودھری ، امین بٹ ، شیخ یوسف ، پنجاب کے صدرکاشف احمد، جنرل سیکرٹری صفدرلغاری ، ڈویژنل صدریوتھ ونگ عثمان گجر،سٹی صدرعاطف کسانہ ، ضلعی صدرسوشل میڈیا حسن خان ، سٹی صدرملک زاہد مجید، پنجاب کے سوشل میڈیارہنما عمران شریف ، شعبہ خواتین کی ڈویژنل صدرعظمی راجہ ، ضلعی صدرقدسیہ ضیا ، جنرل سیکرٹری کوثرشانی ، سٹی صدرلیبرونگ توصیف نوازخان، ضلعی صدرایم ایس ایف ہاشم توصیف نواز، میاں اجمل سیکرٹری اطلاعات سٹی ،حافظ شفیق کاشف، سابق وائس چیئرمین عرفان منان ، ضلعی صدرلائرزونگ راشد گجر، جنرل سیکرٹری رائوحسین احمد ندیم ،کلچرونگ کے صدر راناآصف ارشد، رانااحسان افضل ، مرزا ادریس’ چنیوٹ، ٹوبہ ، جھنگ’ گوجرہ’ ماموں کانجن’ سمندری ودیگرشہروں سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیاکے عہدیداربھی شریک تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں