59

نواز شریف کی پاکستان واپسی کے معاملات طے

اسلام آباد(بیوروچیف)نوازشریف اسلام آباد میں اتریں گے،وہ بذریعہ موٹروے یا جی ٹی روڈلاہورجائیں گے،وطن واپسی پر وہ متحدہ عرب امارات میں مختصر قیام کرسکیں گے ‘ ن لیگ لاہور میں اپنا مرکزی انتخابی دفتر بنائے گی، شہبازشریف اور ن لیگ کے متعدد رہنما عازم لندن ہو رہے ہیں،یوم آزادی پر پرچم کشائی کے بعد شہباز شریف سبکدوش ہو جائیں گے’ وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے عازم لندن ہوں گے جہاں وہ اپنی جماعت کے قائد نوازشریف سے پیش آمدہ سیاسی صورتحال کے بارے میں تفصیلی مشاورت کریں گے اوران سے ہدایات حا صل کریں گے۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے بعض سرکردہ رہنما بھی لند ن سے اس سفر میں ان کے ہمرکاب ہوں گے حد درجہ قابل اعتماد سیاسی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس دورے میں نوازشریف کی وطن واپسی کا نظام الاوقات طے کیاجائے گا .شہبازشریف جو پاکستان مسلم لیگ نون کے صدرہیں اوائل ہفتہ اعلان کرچکے ہیں کہ نوازشریف آئندہ ماہ وطن واپس آجائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں