22

نواز شریف کے ترقیاتی اور خدمات کے منصوبے لازوال ہیں

فیصل آباد (پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کے ترقیاتی اور خدمات کے منصوبے لازوال ہیں جبکہ پی ٹی آئی نے ملک کو کھنڈرات میں دھکیل دیا تھا ۔ عوام کے دلوں پر حقیقی حکمرانی کرنیوالے میاں محمد نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم پاکستان بنیں گے ۔ضلع فیصل آباد کے تمام قومی وصوبائی حلقوں سے شیر کے نشان پر الیکشن جیت کر قیادت کو تحفہ دیں گے ۔ قائد مسلم لیگ (ن ) میاں محمدنواز شریف کی قیادت میں ( ن) لیگ پورے ملک سے ریکارڈ کامیابی حاصل کریگی ۔ 8 فروری کا سورج ملکی ترقی اورخوشحالی کی نئی نوید کے ساتھ طلوع ہو گا ۔ مسلم لیگ ( ن ) کے قائد میاں محمدنواز شریف ہی پاکستان کو موجودہ معاشی بحران سے نکال سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں