نواز شریف کے دور حکومت کی طرح مزدور خوشحال ہو رہا ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ ونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کے فیصلہ کے بعد پاکستان مستحکم ہورہاہے آ ئی ایم ایف کی وجہ سے جوممکنہ خدشات تھے انہیں وزیر اعظم میاں شہباز نے حکمت عملی سے ختم کردیاہے اب صنعتی سیکٹربھی ترقی کرے گااورمیاں نوازشریف کے دور حکومت کی طرح مزدور خوشحال ہو رہاہے-ان کاکہناتھاکہ مخالفین کو چورکہنے والے اب خودکوچورکہہ رہے ہیں ایک پیج پربھی نہیں یقین سے کہتاہوں بانی کے اپنے ارکان ان کی رہائی نہیں چاہتے کوئی تحریک نہیں چلے گی یہ اپس میں لڑتے رہیں گے۔ وقت پر عام انتخابات ہوں گے اللہ تعالی کی مہربانی سے میاں نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن اپنے کردارسے پھر سے اقتدارمیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تو صرف ایک سال میں پنجاب کے عوام کومشکلات سے نکال دیاہے ہروعدے پر 100فیصدعمل کیاجارہاہے جبکہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگوں نے سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف سازشیں کرکے اپنی پارٹی کابھی بیڑہ غرق کر دیا ہے، آنے والے بجٹ میں مزید خوشخبریاں ملیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں