اسلام آباد(بیوروچیف) سابق وزیر اعظم نوازشریف کا 9 اکتوبر کو لندن سے سعودی عرب روانہ ہونیکا امکان ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف سعودی عرب سے 14 اکتوبر کو دبئی روانہ ہوں گے،انکا دبئی سے چین اور رقطر جانیکا بھی امکان ہے۔ نوازشریف 21 اکتوبر کو دبئی سے لاہور روانہ ہوں گے،ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ 19اکتوبر کو لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کرنے کا امکان ہے۔نوازشریف 21 اکتوبر شام 7 بجے لاہور پہنچیں گے،اگر نوازشریف کو حفاظتی ضمانت مل جاتی ہے تو پھر وہ لاہور ائیر پورٹ سے مینار پاکستان پہنچیں گے۔
59