42

نواز شریف ہی ملک کو معاشی بحران سے نکال سکتے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری شفیق احمدگجرنے کہاہے کہ میاں نوازشریف واحدلیڈرہیں جو پاکستان کو سیاسی اورمعاشی بحران سے نکال سکتے ہیں ۔قوم کواُن کی ضرورت ہے۔عام انتخابات کے نتیجہ میں وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اُن کی قیادت میں مقامی اوربین الاقوامی سطح پرمعاشی استحکام آئے گا۔ اپنے ادوارمیں اُنہوں نے ملکی تعمیروترقی اورعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی میںجوکرداراداکیاوہ ریکارڈکاحصہ جبکہ پونے چارسالہ اقتدارمیں پی ٹی آئی نے جس طرح ملکی معیشت کابیڑہ غرق اورغریب عوام پرمہنگائی کے بم گرائے اس کی75سالہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔اُنہوں نے کہاکہ 9مئی کے بعدپی ٹی آئی کے ارکان اپنے چیئرمین کوچھوڑچکے ہیں جبکہ نیاجنم لینے والی پارٹی کے چند وہی اُمیدوارو جیت سکتے ہیں جوماضی میں کسی وقت آزادحیثیت سے بھی کامیاب ہو تے رہے ہیں۔مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور پاکستان کوایٹمی طاقت بنانے والے لیڈرمیاں نوازشریف ہیں ایک منصوبہ کے تحت اُنہیں حکومت سے نکالاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں