12

نوال سعید نے جیون ساتھی کی خوبیوں سے متعلق بتا دیا

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید نے جیون ساتھی کی خوبیوں سے متعلق بتا دیا۔نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل جانِ جہاں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ نوال سعید نے حالیہ انٹرویو میں لائف پارٹنر سے متعلق اظہار خیال کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں آئیڈیل جیون ساتھی کی زیادہ ضرورت نہیں ہے وہ صرف ایسا شخص چاہتی ہیں جو روادار اور عزت و احترام والا ہو۔اداکارہ نے کہا کہ اسے مہربانی ہونا چاہیے جو بہت زیادہ دکھاوا نہیں کرتا ہو، کوئی ایسا شخص جس کے ساتھ زندگی گزارنا آسان ہو، گرین فلیگ والا ہونا چاہیے۔نوال سعید نے کہا کہ وہ کسی وقت بھی شادی کرلیں گی لیکن وہ ابھی جلدی نہیں کررہی ہیں۔اس سے قبل ایک انٹرویو میں نوال سعید کا کہنا تھا کہ بھارت میں ہمارے ڈرامے دیکھے جاتے ہیں کیونکہ ہمارے ڈرامے ان کے ڈراموں سے بالکل مختلف اور حقیقت سے قریب ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی لیکن میں یہاں پاکستان میں خوش اور مطمئن ہوں، حالات بہتر ہونے پر ہمیں بھارتیوں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں سلمان خان کی فین ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں