نوجوانوں کوAIمہارتوں کی تربیت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیرِاعظم کے نوجوان پروگرام (PMYP)کے تحت ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ آف ٹرینرز منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں 200نوجوان ٹرینرز کو مصنوعی ذہانت، ای کامرس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ڈیٹا اینالیٹکس کی آن لائن تربیت دی جائے گی۔پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ یہ اقدام وزیرِاعظم کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کی عملی صورت ہے۔اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو عالمی معیار کی ٹیکنالوجی مہارتیں فراہم کرنا ہے ۔ یہ منصوبہ NAVTTC، Uni Services Internationalاور ITMC China کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے۔منصوبے کے تحت شرکا کو پاکستان اور چین کے اداروں سے مشترکہ اسناد دی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں