نوجوانوں کو ایسے پلیٹ فارم درکار ہیں جہاں سیکھ سکیں

نارووال(نامہ نگار)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو ایسے پلیٹ فارم درکار ہیں جہاں وہ صحیح سمت اختیار کر کے کامیابی کی طرف بڑھیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف نارووال میں اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے انسدادِ منشیات و جرائم کے تعاون اور حکومتِ ڈنمارک کی معاونت سے نیشنل انکیوبیشن سینٹر فار سوشل انٹرپرینیورشپ کا باقاعدہ افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے اسے ”اڑان پاکستان”اور ملک کے طویل المدتی ترقیاتی اہداف سے منسلک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ایسے پلیٹ فارم درکار ہیں جہاں وہ سیکھ سکیں، تجربہ کر سکیں، غلطیوں سے سیکھتے ہوئے صحیح سمت اختیار کر سکیں اور کامیابی کی طرف بڑھیں۔ جب نوجوان اپنی توانائی جدت اور سماجی کاروبار میں لگاتے ہیں تو وہ اپنی کمیونٹی، صوبے اور بالآخر پاکستان کی معیشت اور برآمدات کے لیے اثاثہ ثابت ہوتے ہیں۔ ڈنمارک کی سفیر محترمہ ماجا ڈیروس نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈنمارک نوجوانوں میں سرمایہ کاری اور ایسی شراکت داریوں کو اہمیت دیتا ہے جو انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوان تخلیقی صلاحیت، جذبہ اور قائدانہ خصوصیات رکھتے ہیں اور ایسے انکیوبیشن مراکز انہیں رہنمائی، ساخت اور مثبت ماحول فراہم کرتے ہیں جہاں وہ اپنی کمیونٹی کے فائدے کے لیے اپنے خیالات کو عملی شکل دے سکیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور ڈنمارک کے تعلقات میں نوجوانوں کی ترقی بنیادی ستون کی حیثیت رکھتی ہے۔ UNODC پاکستان کے کنٹری ریپریزنٹیٹو مسٹر ٹرولز ویسٹر نے کہا کہ یہ منصوبہ UNODC کی اس وسیع حکمتِ عملی کا حصہ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں