نوجوانوں کو ترقی اور پلیٹ فارم فراہم کرنا مشن ہے’ عاطف رانا

لاہور (سپورٹس نیوز) لاہور قلندرز کے سی او او عاطف رانا نے کہا ہے کہ لاہور قلندر کی ٹیم انڈیپنڈنٹ ویلیوایشن کے مطابق سب سے زیادہ قیمت والی ٹیم بن گئی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کے نمبر ون پی ایس ایل فرنچائز ہونے کی کئی وجوہات ہیں ۔لاہور قلندرز کی قدر صرف مالی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کی ترقی اور مواقع فراہم کرنے کے کام میں بھی ہے۔ہم نے پی ایم یوتھ پروگرام کو شاندار کامیابی کے ساتھ آگے بڑھایا ہے۔ ہم وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے وژن اور سپورٹ پر خصوصی شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین یوتھ افیئرز رانا مشہود کے اعتماد اور بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کو فخر ہے کہ ان کا وژن اور وزیر اعظم کا وژن نوجوانوں کی مدد کے ایک مشترکہ مقصد پر یکجا ہے ، ہم اپنے کردار اور نوجوان کھلاڑیوں کی ترقی میں دی جانے والی خدمات پر فخر کرتے ہیں، لاکھوں کھلاڑیوں کی شرکت نے ملک میں ٹیلنٹ کی بے پناہ گہرائی دکھا دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں