اسلام آباد (بیوروچیف) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے ملاقات کی،چیئرمین یوتھ پروگرام نے وزیراعظم کو یوتھ پروگرام کے تحت مختلف منصوبوں کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے یوتھ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کی رفتار تیز کرنے اور نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے کوششوں میں مزید اضافہ کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نوجوان ہماری قوم کا مستقبل ہیں،نوجوانوں کے لیے ملازمت، تعلیم، تکنیکی تربیت اور دیگر مواقع فراہم کرنا حکومت پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ ہم ملکی نوجوانوں کو عالمی مارکیٹ میں بہترین افرادی قوت کے طور پر متعارف کرانے کے لیے کوشاں ہیں۔




