نوجوانوں کی ترقی کیلئے انقلابی منصوبوں پر عملدرآمد جاری

اسلام آباد (بیوروچیف) چئیر مین وزیر اعظم یو تھ پروگرام رانا مشہود نے کہا ہے کہ حکومت نے نوجوانوں کی ترقی کے لئے انقلابی منصوبے شروع کئے ہیں ،پہلی مرتبہ یوتھ کونسل تشکیل دی گئی ہے ، پاکستان جلد دولت مشترکہ یوتھ الائنس سمٹ کی میزبانی کرنے جا رہا ہے ، بارہ ممالک کے مندو بین اس میں شرکت کریں گے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ ہر آنے والا دن پاکستان کے لئے نئی خوشخبریاںلے کر آ رہا ہے ۔پاکستان کا عالمی سطح پر مثبت تشخص اجاگر ہوا ہے ۔دنیا کا پاکستان پر اعتماد بڑھتا جا رہا ہے ۔ عالمی ممالک پاکستان کے ساتھ پاڑٹنر شپ کے لئے آگے آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا غیر ملک سرمایہ کاری آرہی ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دن رات محنت کر کے کشکول توڑ دیا ہے ۔ انہوں نے برابری کی بنیاد پر دنیا کے ساتھ تجاری تعلقات کو فروغ دیا ہے ۔ملک م میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری آرہی ہے ۔ عالمی رہنماوں نے پاکستان کے اہم دورے کئے ہیں ۔ ترکی کے صد عنقریب پاکستان آ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا حکومت نے نوجوانوں کی بہتری کے لئے بھی انقلابی منصوبوں کا آغاز کیا ہے ۔ ن لیگ ہمیشہ نوجوانوں کا با مقصد خیال رکھتی ہے ۔ نواز شریف کے دور میں ہی نوجوانوں کے لئے یوتھ پروگرام شروع کیا گیا تھا ۔ جو آج شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا پہلی مرتبہ قومی یوتھ کونسل تشکیل دی گئی ہے۔ یوتھ کونسل کے ممبران سے آج ( منگل کو ) وزیر اعظم شہباز شریف لیں گے ۔ انہوں نے کہا پاکستا ن دولت مشترکہ ایشیا یو تھ الائنس سمٹ کی میزبانی کرنے جا رہا ہے ۔ سمٹ میں بارہ ممالک کے مندوبین شرکت کریں گے ۔ ایشیا یوتھ الائنس کا سیکرٹیریٹ اسلام آباد میں قائم کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ترقی میں نوجوانوں کے اہم کردار کے معترف ہیں روزگار کی فراہمی کے لئے ایمپلا ئمنٹ پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔ نیشنل یوتھ پالیسی کا بھی اجرا ہو گا انہوں نے کہا کامن ویلتھ 1948 میں بنی، اس میں ہمیں کبھی موقع نہیں ملا۔ کامن ویلتھ یوتھ منسٹرز کی صدارت پاکستان کو ملی۔ انہوں نے کہا وہ جو کہتے تھے پاکستان کو تنہا کر دیا ہے وہ دیکھ لیں آج دنیا پاکستان کے ساتھ چلنا چاہتی ہے۔ سازشی عناصر، پاکستان کو کمزور کرنے والے اور ریاستی اداروں پہ حملے کرنے والے آج پریشان ہیں۔ آج ایک تاریخی دن ہے جب پاکستان کے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کا موقع مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا یوتھ کے حوالہ سے وزیر اعظم نے ایک ٹاسک فورس بنائی ۔ اسی کی روشنی میں یوتھ پروگرام شروع کیا ۔ ہم ایک کروڑ نوکریوں کا جھوٹ نہیں بولیں گے۔ ہم دنیا میں ان نوجوانوں کو بیرون ملک وائٹ اور بلیو کالر جاب دلوائیں گے۔ انہوں نے کہا سازشی عناصر ہر محاذ پر نا کام ہو گئے ہیں ۔ #/s#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں