نوجوانوں کی کردار سازی اور تربیت کا فقدان ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے پی پی 112 کے رہنما بیرسٹر عمر اسرار خان نے منتظمین شیخ ارسلان احمد ، بابا اکمل،چوہدری عمرکے ہمراہ حضرت محمد بخش المعروف بابا لسوڑی شاہ سرکار جھنگ بازار کے سالانہ عرس مبارک کی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور حضرت محمد بخش المعروف بابا لسوڑی شاہ کو ان کی دینی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اولیا اللہ کے طفیل ہمیں قران و سنت کی تعلیم کا فیض مل رہا ہے اولیا کاملین کی ہستی رہتی دنیا تک امت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ذریعہ نجات اور راہ ہدایت ہے آج کے برق رفتار سوشل میڈیا کے دور میں ہم اپنے بچوں کو دور جدید کی تعلیم تو بہت دلواتے ہیں لیکن اپنی اولادوں اور نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت پر وہ توجہ نہیں دیتے جس کا حکم ہمارے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور ال رسول صحابہ کرام اور اولیا کاملین نے ہمیں دیا ہے اس لیے ہمارے معاشرے میں ہمارے بچوں کی کردار سازی اور نوجوان نسل کی تربیت کا بڑا فقدان ہے ‘ اس موقع پر شاہد شوکت علی گجر وائس چیئرمین کراکری مارکیٹ جھنگ بازار’ بائی محمد اکرم ،رانا رمضان ایڈووکیٹ’ رانا بلال’ حاجی طارق ، ڈاکٹر زونیر ، غلام مصطفی بھٹی ، عامر علی رانا ، احسن روحانی ، میاں فہد’ احسن بٹ ، حافظ طلحہ باکسر ، شیخ نعیم بابر ‘ صدر لسوڑی شاہ روڈ ‘شیخ فیصل ضیا اور دیگر زائرین بھی موجود تھے’ منتظمین شیخ ارسلان احمد ، بابا اکمل ، چوہدری عمر نے کہا کہ ہم ہر سال لسوڑی شاہ سرکار کے عرس مبارک میں شرکت کرتے ہیں اور زائرین کے قیام و طعام کا اہتمام بھی کرتے ہیں’ انہوں نے کہا کہ اپنے خطابات میںحضرت محمد بخش المعروف بابا لسوڑی شاہ سرکار کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ والوں کی نسبت ہمارے لیے سرمایہ ایمان اور روحانی فیض کا ذریعہ ہے’ اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت محمد بخش المعروف بابا لسوڑی شاہ سرکار کی تعلیمات کو اپنی زندگیوں میں نافذ کرنے کی توفیق دے’ اور اپنے اس برگذیدہ بندے کے صدقے قیامت کی صبح تک ہم سب کو اس درگاہ سے فیض ملتا رہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں