نوجوان دھرابی ڈیم میں ڈوب گیا

چکوال(نامہ نگار) دھرابی ڈیم میں نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ جاںبحق ہونے والے نوجوان کی شناخت کاشف عباس ولد ارشد محمود بعمر 31 سال سکنہ بلکسر سے ہوئی ہے۔ متوفی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا، متوفی نے دھرابی ڈیم میں چھلانگ لگائی مگر وہ کافی دیر تک پانی کے اندر رہا اور باہر نہ نکل سکا۔ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے نعش کو پانی سے نکال کر سانس بحال کرنے کی کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں