نوجوان فنکاروں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے’ لیلیٰ واسطی

کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ لیلیٰ واسطی نے کہاہے کہ مجھے نوجوان فنکاروں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ میں نے حالیہ برسوں میں کئی نوجوان فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے جس میں سجل علی، علی رضا، سوہائے علی ابرو اور خوشحال خان شامل ہیں،میں نوجوان نسل کے ساتھ کام کرکے خود بہت کچھ سیکھتی ہیں، کیونکہ ہر نئے سیٹ پر یہ اداکار مجھے کچھ نہ کچھ سکھا جاتے ہیں۔انہوں نے سجل علی کی پروفیشنلزم کی خاص طور پر تعریف کی اور کہا کہ وہ ہر وقت اپنے کردار اور کام کے لیے پوری طرح تیار ہوتی ہیں۔اسی طرح سوہائے علی ابرو اور علی رضا سے متعلق انہوں نے کہا کہ دونوں انتہائی مضبوط اداکار ہیں اور کسی بھی ڈائیلاگ کو کمزور نہیں ہونے دیتے، وہ روزانہ مکمل تیاری کے ساتھ شوٹنگ پر آتے ہیں۔خوشحال خان کے بارے میں لیلی واسطی نے کہا کہ وہ نہایت باصلاحیت نوجوان ہیں، وہ ہمیشہ اپنے کردار پر مکمل عبور رکھتے ہیں اور سیٹ پر پوری توجہ اور لگن کے ساتھ موجود ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں