نوجوان قتل،ٹریفک حادثات میں2افراد لقمہ اجل بن گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کر کے نعش نہر برد کر دی’ ٹریفک حادثہ میں نوجوان چل بسا’ قاتلانہ حملوں میں خاتون سمیت 6افراد لہولہان’ فراڈیہ تاجر کے ایک کروڑ لے اُڑا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ میں نامعلوم سفاک افراد نے نوجوان کو قتل کر کے نعش شاپر میں لپیٹ میں نہر میں بہا دی، ویلنشیاء گارڈن کے قریب نہر سے ملنے والی نعش کی شناخت نہ ہو سکی۔ شیخوپورہ روڈ پر گٹ والا کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی گدھا ریڑھی کو ٹکر سے گدھا ریڑھی سوار 26سالہ اﷲ دتہ ولد عاشق مسیح سکنہ یوسف آباد لقمہ اجل بن گیا۔ جبکہ ساہیانوالہ کے علاقہ 133 رب کے رہائشی مدثر علی نے بتایا کہ وہ کوکنگ آئل کا کاروبار کرتا ہے اور اس کے واقف کار ملزم اسلم نے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا آئل لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ بوگس نکلا۔ علاوہ ازیں غلام محمد آباد کے علاقہ مرضی پورہ میں عداوت بازی پر مشتعل ملزمان امیر حمزہ وغیرہ نے فائرنگ کر کے تنزیل حیدر’ رضاآباد کے علاقہ نعمت آباد مین روڈ پر نامعلوم افراد نے سلیم اختر کے بیٹے احمد کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔ 374 گ ب میں پرانی دشمنی کی بناء پر مسلح ملزمان شاہد وغیرہ نے شوکت’ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 194 رب میں عبدالرشید’ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے کاشف کو گولیاں مار دی’ سمندری کے علاقہ 473 گ ب میں ملزمان ساجد وغیرہ نے گھریلو جھگڑے پر گولیاں مار کر خاتون روبینہ کو بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں