نوجوان قوم کاقیمتی اثاثہ ہیں

لاہور (بیورو چیف) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملکی سلامتی اور ادارہ جاتی ترقی کو ترجیح دی ہے۔ ایک سیاسی جماعت نے نوجوانوں کو ملکی اداروں کے خلاف بھڑکا کر گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ یہ بات انہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پنجاب فیصل میر کی قیادت میں پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ نوجوان قوم کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں اور انہیں اپنی توانائی کو نقصان دہ سرگرمیوں میں الجھنے کی بجائے تعمیری کوششوں کی طرف لگانا چاہیے جو ملکی ترقی کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی، خواتین کو ہراساں کرنے اور توڑ پھوڑ برداشت نہیں کریں گے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ عید کے فوراً بعد کالجوں اور یونیورسٹیوں کا دورہ شروع کریں گے اور نوجوان نسل تک بلاول بھٹو کا پیغام پہنچائیں گے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان اور طلبہ خود کو تنہا نہ سمجھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل بھٹو زرداری کو وزیراعظم دیکھنا چاہتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں