نوجوان لڑکی اور لڑکے کی خودکشی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار )تھانہ چٹیانہ کے نواحی گائوں 333 گ ب میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 18 سالہ ماہ نور اور 21 سالہ نبیل نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق دونوں ایک دوسرے سے شادی کرنا چاہتے تھے مگر اہل خانہ کی جانب سے انکار پر انہوں نے انتہائی قدم اٹھایا۔دونوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے جبکہ واقعے نے علاقے میں غم و افسوس کی فضا پیدا کر دی ہے۔ انتہائی افسوسناک واقعہ والدین اور نوجوانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں