7

نوجوان معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرینگے

لاہور (بیوروچیف) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے لاہور کی نجی یونیورسٹی کے آٹھویں کانووکیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے کامیاب طلبہ، ان کے والدین، اساتذہ اور یونیورسٹی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی اور نجی یونیورسٹی کو ملک کے تعلیمی میدان میں ایک نمایاں مقام رکھنے والا ادارہ قرار دیا۔اس موقع پر سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں اور وہ ملکی ترقی اور معیشت میں اہم کردار ادا کریں گے۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے طلبہ کو نصیحت کی کہ عملی زندگی کی مشکلات کا سامنا ہمت اور حوصلے سے کریں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں