نوجوان نسل سوشل میڈیا پر اپنے ایمان کو بچائیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)انٹرنیشنل ختم نبوت اکیڈمی فیصل آباد کے زیر اہتمام جامعہ قاسمیہ میں ایک روزہ ختم نبوت کورس کا اہتمام جس میں سکول کالج یونیورسٹی مدارس کے طلباء اور آن لائن طلباء و طالبات نے شرکت کی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مبلغ مولانا غلام رسول دین پوری صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ڈائریکٹر انٹرنیشنل ختم نبوت اکیڈمی صاحبزادہ پیر جی خالد محمود قاسمی جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل ختم نبوت اکیڈمی فیصل آباد اور جامعہ قاسمیہ کے اساتذہ کرام شیخ الحدیث مولاناسلیم نواز شیخ الحدیث مولانا منظور احمد شیخ الحدیث مولانا رب نواز مولانا عبدالواحد قاسمی مولانا محمد سلیمان مولانا عمر فاروق مولانا ارباز ماسٹر نثار احمد ناظم حفیظ الرحمن قاری محمد مشتاق نے شرکت کی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماء مولانا غلام رسول دین پوری نے ختم نبوت کورس میں لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل سوشل میڈیا پر اپنے ایمان کو بچائیں ۔لادین اور سازشی عناصر سوشل میڈیا پر مختلف جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے دوستی کرکے ایمان پر حملہ آور ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں