30

نوجوان نسل کو گمراہ کرنیوالے وطن اور قوم سے مخلص نہیں

کمالیہ(نامہ نگار) معروف مذہبی رہنما و عالم دین مولانا محمد صادق سیالوی نے کہا ہے کہ دین اور وطن سے محبت ہماری اساس ہے۔ نوجوان نسل کو گمراہ کرنے والے وطن اور قوم سے مخلص نہیں ہے۔ نفرتوں کو ختم کرنے اور محبتیں بانٹنے کیلئے عملی جدو جہد کر رہے ہیں۔ وطن عزیز میں فرقہ واریت، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے محراب و منبر سے آواز بلند کرنے کی اشد ” ضرورت ہے۔ عوام ووٹ کاسٹ کرتے وقت دیانتدار قیادت کا انتخاب کریں۔ ایماندار اور بے لوث قیادت ہی پاکستان کو اس مسائلستان سے نکال سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہا پاکستان بچانے کیلئے تحریک پاکستان کے شہداء کی قربانیوں کو مشعل راہ بنانا ہوگا۔ پاکستان ایک ملک کی سرزمین کا نام ہی نہیں بلکہ ایک نظریے کا نام ہے جس میں اسلامی تشخص کی بنیاد اور اس بنیاد پر اسلام کے قلعے کی عمارت کی تعمیر ہوئی۔یہ وطن اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ہے اور جب تک ملک میں اسلامی نظام حکومت کا نفاذ نہیں ہوتا اس وقت تک ملک میں امن و سکون ممکن ہی نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں