نوجوان نے خاتون کو زیادتی کے بعد گلہ دبا کر قتل کرڈالا

لاہور (بیوروچیف) لاہور کے علاقہ چوہنگ میں مبینہ زیادتی کے بعد خاتون کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق ملزم افضل مسیح نے زیادتی کے بعد قتل کا اعتراف کر لیا ۔ملزم اور مقتولہ کی دوستی تھی،نشہ آور چیز کھلا کر زیادتی کی،بعد ازاں ملزم مقتولہ کو گلہ دبا کر قتل کر کے فرار ہو گیا تھا۔مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں