نوجوان نے خود کشی کر لی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) حالات کے ستائے نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی، بتایا جاتا ہے کہ غلام محمد آباد کے علاقہ مراد آباد کا پرویز کافی عرصہ سے کاروبار کی وجہ سے پریشان تھا۔ جس کی وجہ سے گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ حالات سے دل برداشتہ ہو کر پرویز نے گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے جھول کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں