نوجوان نے رشتے کے انکار پر خود کشی کرلی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)تھانہ سٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کی حدود گلی نمبر1رحمت آباد میں نوجوان نے رشتے کے تنازعے پر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی، ریسکیو زرائع کے مطابق محمد وقار ولد فیض محمد عمر 21سال اپنی کزن سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن رشتے سے انکار پر دل برداشتہ ہو کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی، لڑکا اپنے چچا کے گھر رحمت آباد رہائش پذیر تھا، پولیس نے ضروری کاروائی کرتے ہوئے ڈیڈ باڈی لواحقین کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں