نوجوان نے ساتھیوں کی مدد سے خاتون اغوا کر لی

گوجرہ(نامہ نگار)نوجوان نے ساتھیوں کی مدد سے شادی شدہ خاتون کو اغواء کر لیا۔چک نمبر336ج ب کے اللہ دتہ نے تھانہ نواں لاہو ر میں مقدمہ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیاہے کہ اس کی اہلیہ گھر پر موجود تھی کہ گائوں مذکور کا معشوق علی اپنے دیگر چار ساتھیوں کے ہمراہ آیا اور اس کی اہلیہ کو ورغلا کر اغواء کر لیااور موقع سے فرارہو گئے نواں لاہور پولیس نے مغویہ اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں