28

نوجوان نے لومیرج کرنیوالی بہن ‘ بہنوئی کو مار ڈالا

ملتان(نامہ نگار) تھانہ شاہ رکن عالم کی حدود میں بھائی نے فائرنگ کرکے بہن اوربہنوئی کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ملزم کی بہن نے ڈیڑھ سال قبل پسندکی شادی کی تھی اور شوہر ناراض بیوی کو منانے اسلام آباد سے سسرال آیا تھا۔پولیس کاکہنا ہے ملزم نے گھر آئے بہنوئی کے ساتھ بہن کو بھی قتل کردیا، واقعے کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم سمیت اس کی والدہ کے خلاف بھی مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں