نوجوان نے کزن،خاتون نے ساتھیوں سے ملکر شوہر کو مار ڈالا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پسند کی شادی کرنے پر نوجوان نے کزن دوسرے واقعہ میںخاتون نے ساتھی سے ملکر شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ساندل بار کے علاقہ 34 ج ب کی رہائشی سعدیہ پروین کو پسند کی دوسری شادی کرنے پر اس کے کزن عامر نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، جبکہ تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 109 رب اڈا ورکشاپ کے رہائشی رحمان نے بتایا کہ اس کے بھائی سکندر علی ولد اعظم کی پانچ سال قبل شہناز بی بی سے شادی ہوئی تھی۔ سکندر علی اکثر بیمار رہتا تھا تو اس کی اہلیہ نے اپنے ساتھیوں ناظم علی اور شیر علی سے ملکر مبینہ طور پر شوہر کی بیماری سے تنگ آ کر شوہر کے منہ پر تکیہ رکھ کر موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں