22

نوجوان نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حالات کے ستائے نوجوان نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ نشاط آباد کے علاقہ 3ج ب کا رہائشی جبران ولد شوکت گھریلو معاشی حالات کی وجہ سے پریشان تھا اور حالات سے دل برداشتہ ہو کر اس نے گلے میں پھندہ ڈال کر چھت پر لگے پنکھے سے جھول گیا۔ جب کمرہ سے باہر نہ آیا تو اہل خانہ نے دیکھا تو اس کی نعش چھت کیساتھ لٹک رہی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں