گوجرہ(نامہ نگار)کراچی جانیوالی ٹرین کی زد میں آکرنامعلوم نوجوان جاںبحق ہو گیا۔نعش ہسپتال منتقل کر دی گئی ۔پولیس نے شناخت کیلئے اعلانات کروانے شروع کر دئیے ۔معلوم ہواہے کہ رحمان بابا ایکسپریس پشاور سے کراچی جارہی تھی کہ چک نمبر298ج ب کے قریب ریلوے لائن کراس کر تے ہو ئے نامعلوم نوجوان اس کی زد میں آگیا اور جو موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے اس کی نعش اپنی تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجرہ منتقل کی اور اس کی شناخت کیلئے اعلانات کروانے شروع کر دیئے ہیں آخری موصولہ اطلاعات کے مطابق اس کی شناخت نہیں ہو سکی پولیس مصروف کارروائی ہے۔
7