12

نوجوان پاکستانی نژاد امریکی کرکٹر دوران میچ انتقال کر گیا

کراچی(سپورٹس نیوز) نوجوان پاکستانی نژاد امریکی کرکٹر دوران میچ انتقال کر گیا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق نیویارک کے علاقہ برونکس میں کرکٹ میچ کے دوران عرفان ملک کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔پاکستانی نژاد امریکی کرکٹر 44 سالہ عرفان ملک ، کامن ویلتھ لیگ میں اپنی ٹیم اسٹرائیکرز کی جانب سے وین کورٹ لینڈ گرانڈ میں یونائیٹڈ کنگز کرکٹ ٹیم کے خلاف میچ کھیل رہے تھے۔بیٹنگ کے منتظر عرفان ملک پیاس محسوس ہونے پر پانی لینے جاتے ہوئے اچانک زمین پر گر پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں