نوجوان کو سرعام تشدد کا نشانہ بنانیوالے افراد گرفتار

جڑانوالہ(نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ بچیانہ منصور صادق نے کارروائی کرتے ہوئے منڈی بچیانہ میں سربازاز نوجوان کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانیوالے افراد کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کر لیاہے ،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 586گ ب کے رہائشی سمیع اللہ نے پولیس تھانہ بچیانہ کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ سائل منڈی بچیانہ مسجد بازار میں کپڑے کی دکان پر سیلز مین ہے 21 جون کو الزام علیہان امان اللہ، انوار،عدنان ساکن 586گ ب نے مسلح اسلحہ نامعلوم افراد کے ہمراہ اسے سربازار مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھکیمیاں دیں وجہ عناد یہ ہے کہ الزام علیہان کا والد تھانہ لنڈیانوالہ کے مقدمہ میں اشتہاری ہے الزام علیہان کو شبہ تھا کہ سائل نے انکی اسلحہ سے لیس ویڈیو اور تصاویر بنا کر پولیس کو دی ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ بچیانہ منصور صادق نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر تشدد کرنیوالے افراد کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کر لیا ہے ایس ایچ او منصور صادق کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیحات ہیں تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں