نوجوان کو قتل کرکے فرار ہونے والاملزم گرفتار

جڑانوالہ (نامہ نگار) تھانہ روڈالہ روڈ پولیس نے ایک ہفتہ بعد قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو حراست میں لے لیا، پکڑے جانیوالے ملزم عمر فاروق نے چک نمبر 275 گ ب کے رہائشی اشرف کو قتل کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ روڈالہ روڈ سب انسپکٹر غازی عادل گلفام اور انچارج انوسٹی گیشن سب انسپکٹر عدنان مرزا نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو ایک ہفتہ بعد حراست میں لے لیا ہے پولیس کے مطابق پکڑے جانیوالے ملزم عمر فاروق نے ایک ہفتہ قبل چک نمبر 275 گ ب کے رہائشی اشرف کو قتل کرکے اسکی نعش کھیتوں میں پھینک دی تھی اور روپوش ہو گیا تھا۔ پولیس کے مطابق پکڑے جانیوالے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں