نوجوان کی محبت میںپاکستان آئی امریکی خاتون دربدر

کراچی (بیوروچیف) کراچی کے نوجوان نے امریکی خاتون کو اپنی محبت میں گرفتار کرکے پاکستان بلالیا تاہم خاتون کو ٹکا سا جواب دے گیا، جس سے خاتون سکتے کی حالت میں آگئی ہے۔ کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ سے تعلق رکھنے والے19سال کے لڑکے نے اس امریکی خاتون کو اپنی محبت کے جال میں پھنسایا تھا۔امریکی خاتون کا نام اونیا اینڈریو رابنسن ہے اور اسکا تعلق امریکا کی ریاست نیویارک سے ہے، اسکی عمر 33برس ہے۔ وہ شادی شدہ اور مبینہ طور پر دو بچوں کی ماں ہے۔ یہ خاتون کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر پاکستانی آگئی تھی، کراچی آنے کے لیے خاتون نے 5اکتوبر 2024کو پاکستان کے ویزا کے لیے اپلائی کیا تھا اور اسے 9اکتوبر کو پاکستان کا سیاحتی ویزا ایک ماہ کے لیے جاری کیا گیا تھا۔ خاتون جب کراچی پہنچی تو لڑکے کے والدین یہ جان کر حیران رہ گئے تھے کہ انکے بیٹے نے جسے پسند کیا ہے وہ انکے بیٹے سے عمر میں تقریبا دو گنا بڑی ہے، شوہر سے طلاق لے کر آئی ہے اور دو بچوں کی ماں بھی ہے۔ والدین کی ناراضی پر نوجوان اس خاتون کو چکمہ دے کر غائب ہوا تو خاتون جو رقم لائی تھی اسکی مدد سے کچھ دن تو گزارے پھر ایئرپورٹ آکر بیٹھ گئی اور تقریبا سات روز سے وہ کراچی ایئرپورٹ پر موجود ہے۔ یہ محض اتفاق ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری اندرون سندھ دورے سے جہاز میں کراچی پہنچے تو خاتون کو پریشانی کی حالت میں دیکھا تب معاملہ کھلا۔گورنر سندھ نے خاتون کو فوری طور پر پاکستان کا ویزا جاری کرادیا ہے، پیر کو جاری یہ ویزا گیارہ فروری تک کی مدت کے لیے ہے۔ ساتھ ہی گورنر سندھ نے خاتون کی امریکا واپسی کے ٹکٹ کا بھی بندوبست کرادیا ہے۔ اس وقت خاتون کی حالت ایسی ہے کہ وہ بات کرنے کے بھی قابل نہیں اور جنون کی کیفیت میں اس نے کئی بار اپنے کپڑے تک پھاڑ لیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں