نوجوان کے قاتل اسکی بیوی’ بیٹا’ بیٹی اور داماد نکلے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کھرڑیانوالہ کے علاقہ 105 رب میں نوجوان کے اندھے قتل کا ڈراپ سین’ بیوی’ بیٹا’ بیٹی اور داماد قاتل نکلے’ پولیس نے چاروں کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق چند روز قبل 105 رب کے رہائشی رمضان کی نعش سیم نہر سے ملی تھی جس کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے، تاہم پولیس نے دوران تفتیش مقتول کی اہلیہ شاہدہ بی بی کو حراست میں لیکر بازپرس کی تو اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اسکی بیٹی طیبہ شہزادی نے حمزہ سے پسند کی شادی کی تھی جس پر رمضان راضی نہ تھا اور گھر میں جھگڑا رہتا تھا تو شاہدہ بی بی نے بیٹے ابوہریرہ’ داماد حمزہ اور بیٹی طیبہ سے مل کر رمضان کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر کے نعش سیم نہر میں پھینک دی تھی۔ اندھے قتل کی واردات ٹریس کرنے پر سی پی او صاحبزادہ بلال عمرنے ایس ایچ او کھرڑیانوالہ محمد عاطف شہزاد اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں