49

نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں ان کو آگے لانا ہو گا’ شاہد اقبال

کمالیہ(نامہ نگار) محلہ لال والاکمالیہ میں امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 123 چوہدری شاہد اقبال گجر کی حمایت میں جلسے کا انعقاد کیا گیا۔محمد ریاض ، مظہر مالی ، اظہر مالی، فرحت وسیم ،سیفی بھائی ، محمد سعید، محمد حسنین اور عبدالحسن نے اپنے ساتھیوں سمیت چوہدری شاہد اقبال گجر کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ۔محلہ لال والا پہنچنے پر چوہدری شاہد اقبال گجر کا شاندار استقبال کیا گیاپھولوں کے ہار پہنائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔اہل محلہ نے چوہدری امیدوار قومی اسمبلی میاں اسدالرحمن اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی123 چوہدری شاہد اقبال گجر کی مکمل سپورٹ اور ووٹ کا یقین دلایا۔اس موقع پر سابقہ وائس چیئرمین اظہر خاں کھرل ، بابا طاہر اقبال قادری،حاجی ناصر رمضان گجر، چودھری یونس گجر، رانا غلام مصطفی منج ، سابقہ کونسلر ابوبکر رفیق انصاری، سردار نسیم احمد گجر، رائے وجاہت اقبال کھرل ویروانہ، سردار افضل ڈوگراور ممبر ریاض گجر بھی ان کے ہمرا ہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں