66

نوجوت سنگھ سدھو نے اہلیہ کی جان کیسے بچائی

نئی دہلی(سپورٹس نیوز)سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے حال ہی میں ایک پریس کانفرنس میں اپنی اہلیہ کی کینسر سے صحتیابی کے سفر کے بارے میں میڈیا پر بات کی۔ سدھو نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی اہلیہ کو اسٹیج 4 میٹاسٹیٹک کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جو ہڈیوں تک پھیل چکا تھا۔ ڈاکٹروں نے انہیں صرف4فیصد بچنے کے امکانات کی پیشگوئی کی تھی تاہم وہ خوش قسمتی سے اب مکمل طور پر کینسر سے نجات پا چکی ہیں۔سدھو نے اپنی اس پریس کانفرنس کا مقصد اس بیماری اور اس کے علاج کے متعلق آگاہی پھیلانا بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بیٹی نے اہلیہ نونی کے لیے ایک سادہ مگر موثر غذا پر تحقیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ بیحد خیال اور احتیاط کی بدولت صرف40دنوں میں مثبت نتائج دیکھنے کو ملے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں