13

نوح دستگیر بٹ کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن بن گئے

جوہانسرگ (سپورٹس نیوز) پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے کامن ویلتھ پاورلفٹنگ چیمپئن شپ میں شاندار بین الاقوامی ڈیبیو کرتے ہوئے 370 کلوگرام وزن اٹھا کر طلائی تمغہ حاصل کرلیا۔ جنوبی افریقہ میں ہونے والی کامن ویلتھ پاورلفٹنگ چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 طلائی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ اور کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ نے جنوبی افریقہ کے سن سٹی میں اپنے پہلے پاور لفٹنگ مقابلے میں 370 کلو گرام وزن اٹھا کر پاکستان کے پہلے پاور لفٹنگ گولڈ میڈلسٹ کے طور پر تاریخ میں اپنا نام روشن کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں