نورا فتیحی کا نغمہ ”اسنیک” یوٹیوب پر چھا گیا۔ 24 گھنٹے میں 5 ملین ویوز

ممبئی (شوبز نیوز) رقاصہ اور گلوکارہ نورافتحی نغمہ اسنیک کا نغمہ یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والادوسرا میوزک ویڈیو بن گیا۔ یوٹیوب پر گزشتہ 24گھنٹے میں 5ملین ویوزحاصل کئے ہیں۔ ویب رپورٹ کے مطابق گزشتہ اسنیک کا نغمہ 24گھنٹے میں یوٹیوب پر دوسرا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میوزک ویڈیو بن گیا ہے۔ گلوکارہ نورافتحی کے نغمہ میں امریکی گلوکار اور نغمہ نگار جیسن ڈیرولوکو بھی دکھایا گیا ہے، ویوز کی مناسبت سے اسنیک بلیک پنک کی رکن روز اور گلوکار برونو مارس کے نغمے اپٹا پٹا (اے پی ٹی) سے پیچھے ہے۔ اسنیک نے یوٹیوب پر گزشتہ 24گھنٹے میں 5ملین ویوزحاصل کئے ہیں اور برونو مارس اور لیڈی گاگا کے 2024کے چارٹ بسٹر ڈائی وتھ اے اسمائل کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جس نے صرف 4.67ملین ویورز حاصل کئے ہیں۔نورا فتحی کے میوزک ویڈیو اسنیک نے84 ملین ویوز حاصل کئے ہیں اور یوٹیوب پر چوتھے نمبر پر ٹرینڈ کررہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں