نور الحسن نے اپنے پرستار کی خواہش پوری کر دی

لاہور( شوبز نیوز)نامور اداکار نور الحسن نے سکارٹ لینڈ میں مقیم اپنے پرستار کی خواہش پوری کر دی۔ اداکار نور الحسن کا گرویدہ کراچی سے تعلق رکھنے والانوجوان عبد اللہ ان دنوں پڑھائی کے سلسلہ میں سکارٹ لینڈ میں موجود ہے اور وہ بیرون ملک جانے سے قبل بھی اپنے پسندیدہ اداکارہ سے ملاقات اور رابطے کی کوشش کرتا رہا لیکن یہ ممکن نہ ہو سکا ۔ بتایا گیا ہے کہ عبد اللہ نے سکارٹ لینڈ منتقل ہونے کے بعد بھی یہ کوششیں ترک نہ کیں اور اب ان کے فیملی فرینڈ کی کوشش سے نوجوان پرستار عبد اللہ کا نامور اداکار نور الحسن سے موبائل فون پر رابطہ ہو گیا ہے ۔ نور الحسن نے عبد اللہ کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جب بھی پاکستان آئے تو مجھ سے ضرور ملاقات کرے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں