102

نور بخاری نے سیاست کے میدان میں انٹری دیدی

اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے بھی سیاست کے میدان میں انٹری دے دی۔سابقہ اداکارہ نور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی جانب سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں، انہوں نے آئی پی پی کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشست کیلئے کاغذات جمع کروا دیئے ۔خیال رہے کہ سابقہ اداکارہ نور بخاری استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری کی اہلیہ ہیں، نور ماضی میں شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا نام رہی ہیں، بے شمار فلموں میں انہوں نے اداکاری کے جوہر دکھائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں