فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)الائیڈ موڑنور پور روڈ پر دن دیہاڑے 13لاکھ کا ڈاکہ،تفصیل کے مطابق موٹرسائیکل سوار2 ڈاکوئوں نے احسن نامی شہری کواسلحہ کے زور پر ہراساں کرتے ہوئے روک لیا اوراس سے 13لاکھ روپے نقدی چھین کرموقع سے فرار ہوگئے،اطلاع ملتے ہی سرگودھا روڈ پولیس موقع پر پہنچ گئی اورناکہ بندی کرکے ڈاکوئوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ تاہم ابھی تک شہری سے 13لاکھ روپے چھین کرفرار ہونے والوں کاکوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔
63