نوسربازوں نے اووسیز پاکستانی سمیت4شہریوں کو کنگال کردیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) نو سر بازوں نے کاروبار کاجھانسہ دیکر اوور سیز پاکستانی سمیت4شہریوں کو کنگال کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پیپلز کالونی کے علاقہ جھال چوک کے قریب نو سر بازوں نے اوورسیز پاکستانی محمد عدیل کو کاروبار میں منافع کا جھانسہ دیکر 40,600روپے بٹور کر رفو چکر ہو گیا، سول لائن کے علاقہ بلال گنج کے رہائشی اشتیاق احمد نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم ایاز احمد نے کاروبار کیلئے63لاکھ 44ہزار کی رقم حاصل کر کے رفو چکر ہو گیا، گلبرگ کے رہائشی ابو بکر نے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم فیضان نے 20لاکھ کا مال لیکر بدلے میںچیک دیئے جوکہ جعلی نکلا، علاوہ ازیںگلستان کالونی کے رہائشی سلطان ابراہیم نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم احمد نے لاکھوں روپے مالیت کی کار خرید کر بدلے میں چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں