نوسربازوں نے منافع کا لالچ دیکر4شہریوں کو کنگال کردیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فراڈیے گروہ نے منافع کا لالچ دیکر 4شہریوں سے ڈیڑھ کروڑ کی رقم ہتھیالی’ منافع دیا نہ رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکے۔ تفصیل کے مطابق بٹالہ کالونی کے علاقہ دارالحسان کے تاجر حمزہ نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم ثاقب سے 50لاکھ کا مال ہڑپ کر لیا’ جبکہ غلام محمد آباد کے علاقہ صدر بازار کے جاوید کا کہنا ہے کہ فراڈیے ملزمان زوہیب وغیرہ نے خود کو دکان کا مالک ظاہر کر کے جعلی اقرار نامہ تیار کر کے اسکو 35لاکھ میں فروخت کر دی بعدازاں جانچ پڑتال کرنے پر کاغذات جعلی نکلے۔ علاوہ ازیں گلبرگ کے رہائشی عاصم کا کہنا ہے کہ اس کے جاننے والے ملزم شہباز نے کاروبار کا لالچ دیکر اسکی جمع پونجی 20لاکھ روپے حاصل کر کے منافع دیا نہ رقم واپس کی۔ سمن آباد کے رہائشی ریاض احمد نے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم انصر اقبال نے کاروبار کیلئے 3لاکھ کی رقم لیکر غائب ہو گیا۔ بعدازاں رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو لیت ولعل کے بعد رقم کے بدلے چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں