نوسربازوں نے منافع کا لالچ دیکر5شہریوں کو کنگال کردیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) نو سر بازوں نے کاروبار کا منافع کا لالچ دیکر پانچ شہریوں کو جمع پونجی سے محروم کر دیا۔ حسب معاہدہ منافع دیا نہ رقم واپس کی۔ رقوم کا مطالبہ کرنے پر لیت و لعل کے بعد چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے رہائشی علی حیدر نے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم سرور نے کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر 25لاکھ کی رقم ہتھیا لی۔ تھانہ ریلبازار کو درخواست گزار شہباز نے بتایا کہ ملزم عرفان نے سوا گیارہ لاکھ ، کارخانہ بازار کے قمر سے ملزم عثمان نے ساڑھے چھ لاکھ روپے، جناح کالونی کے رہائشی سرفراز سے ملزم مقصود نے 6لاکھ روپے اور ٹی اینڈ ٹی کالونی کے رہائشی نوید نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ ملزم اکبر نے 10لاکھ کا مال خرید کر بدلے میں چیک دیا جو کہ بوگس نکلا، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے جعلی چیک دینے والوں کیخلاف مقدمات درج کر کے تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں