نوسربازوں نے CCD اور نیب کے افسران ظاہر کر کے 2شہریوں کو لوٹ لیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) نو سربازوں نے خود کو سی سی ڈی اور نیب کے افسران ظاہر کر کے دو شہریوں سے لاکھوں روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی ہتھیا کر فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق بلوچنی کے علاقہ 59ر۔ب کے رہائشی محمد اسلم نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ چالاک ملزم تنویر وغیرہ نے خود کو نیب کے ملازم ظاہر کرتے ہوئے اس کو مختلف مقدمات میں ملوث کرتے ہوئے ڈرا دھمکا کر4لاکھ کی رقم لیکر فرار ہو گئے جبکہ ساہیانوالہ کے علاقہ144ر۔ب کے رہائشی ثاقب نے بتایا کہ تین کس ملزمان نے خود کو سی سی ڈی کے ملازم ظاہر کرتے ہوئے اس کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر کی تلاشی لیتے ہوئے بھارتی مالیت کے کینڈین ڈالر اور قیمتی سامان اٹھا کر لے گئے، بعد ازاں متاثرہ افراد نے پولیس سے تصدیق کروائی تو وہ جعلی نکلے جس پر پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں