نوسربازوں کا تین شہریوں کیساتھ1کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نوسربازوں نے کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر 3شہریوں کو کنگال کردیا گیا، ایک کروڑ کے لگ بھگ رقم لیکر رفوچکر ہو گئے، پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی’ سعید کالونی کے رہائشی عاطف نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم بھائیوں انس اور رحمان نے کوئلہ کا کاروبار کا جھانسہ دیکر 42لاکھ 30ہزار کی رقم لیکر خردبرد کر لی۔ جبکہ مدینہ ٹائون کے وقاص نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم نعیم نے کاروبار کی غرض سے ساڑھے 34لاکھ سے زائد رقم لیکر ہڑپ کر لی۔ علاوہ ازیں لیاقت آباد کے رہائشی ایاز نے بتایا کہ ملزم الطاف حسین نے کاروبار کیلئے 11لاکھ کی رقم لیکر رفوچکر ہو گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں