نوسرباز اور جعلی عامل لاکھوں روپے نقدی،زیورات لوٹ کر فرار

ساہیوال(بیوروچیف) نوسر باز خواجہ سرا اور جعلی عامل چھ لا کھ 50ہزار روپے کی نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ماڈل ٹاؤن غلہ منڈی میں عمران جہانگیر زمیندار کے گھر شادی کا فنکشن ہو رہا تھا کہ اس دوران دو خواجہ سر ا ء آگئے اور عورتوں کو باتو ں میں لگا کر ان کے زیورا ت چار لا کھ 50 ہزار روپے دھوکہ سے اتروا کر لے گئے خواتین کو ان کے جانے کے بعد دھوکہ دہی اور نو سر بازی کی واردات کا علم ہوا ۔ چک 112 سات آر میں حسیب کامران دوکاندار جب کریانہ لینے شہر جا رہا تھا تو راستہ میں جعلی عامل اور اس کے کا ر ندے نے گھیر لیا اور سستا سونا د لوانے کے بہانے دو لاکھ روپے کی نقدی ہتھیاکر فرار ہو گئے ۔پولیس غلہ منڈی اور صدر چیچہ وطنی نے عمران جہانگیر اور حسیب کامران کی مدعیت میں دو مقدمات در ج کر کے تفتیش شروع کر دی ابھی تک ملزم گرفتارنہیں ہوسکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں