نوسرباز خواتین پولیس کے حوالے

صفدرآباد(نامہ نگار)گلی ماسٹر اللہ رکھا رحمانی صفدرآباد میں دن دیہاڑے تین بجے کے قریب فراڈی عورتوں کی ڈکیتی کی کوشش ناکام ،پولیس کے حوالے کر دیا۔اطلاعات کے مطابق دن تین بجے کے قریب کوئی چھ سات خواتین جنہوں نے دھولکی پکڑی ہوئی تھی بٹر مارکیٹ کے قریب ماسٹر اللہ رکھا رحمانی والی گلی میں انور رحمانی کے گھر داخل ہو گئین اور گھر میں موجود خواتین کو باتوں میں لگا نا شروع کر دیا ان کی حرکات پر شک ہوا تو ان عورتوں نے بھاگنے کی کوشش کی جس پر گلی میں بھاگتے ہوئے انہیں پکڑ لیا گیا ۔محلہ داروں نے بر وقت ان فراڈی اور نوسر باز خواتین کو قابو کر لیا اور ان خواتین نے جو منصوبہ سازی کی تھی اسے ناکام بنا دیا ۔پکڑی گئی نوسر باز عورتوں کو پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں